نئی دہلی30مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پاکستانی نژاد بالی ووڈ سنگر سلمی آغا کو ہندوستان کا اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (اوسی آئی)کارڈ مل گیا ہے،اس کے بعد وہ بغیرویزا کے جب چاہیں ہندوستان آ سکتی ہیں۔غور طلب ہے کہ اس سلسلے میں انہوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی تھی۔دراصل برطانوی شہریت حاصل آغا ایکٹر رہے جگل کشور مہرا اور انوری بیگم کی نواسی ہیں۔ان کی ماں نسرین آغا بھی ایک اداکار ہی تھیں۔نسرین 1946میں اداکار اور سنگر کے ایل سہگل کے مخالف نظر آئی تھیں۔آپ کو بتا دیں کہ اوسی آئی اسکیم کا فائدہ انہیں ہی دیا جا سکتا ہے جن کے دادا دادی یا نانا نانی ہندوستانی آئین کے آغاز یعنی 26جنوری 1950تک ہندوستانی شہری تھے یا 26جنوری 1950کوہندوستان کی شہریت لینے کی قابلیت رکھتے تھے،یا پھر وہ ہندوستان کے اس حصے سے تعلق رکھتے تھے جو 15ستمبر 1947کے بعد ملک سے الگ ہو گیا۔سلمی آغا نے فلم ’’نکاح‘‘سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔اسی فلم کے گیت ’’دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے‘‘کے لئے انہیں 1982میں سب سے بہتر خاتون پلے بیک سنگر کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔اس سے پہلے اسی سال جنوری ماہ میں پاکستانی نژاد گلوکارہ عدنان سمیع کو ہندوستان کی شہریت دی گئی ہے۔